مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے نائٹ ویژن کیمروں سے لیس منی ڈرون طیاروں سے نگرانی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے شہر میں خواتین کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے منی ڈرون طیاروں کے ذریعے گلیوں اور سڑکوں کی نگرانی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، منی ڈرون نائٹ ویژن کیمروں سے لیس ہوں گے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس حکام کے مطابق ڈرون طیاروں کے استعمال سے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں چند روز قبل ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 27 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دلی میں ابر نامی ٹیکسی کمپنی کو اپنی سروس روکنی پڑ گئی تھی۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتارکر لیا تھا۔
نئی دہلی میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو روکنے کے لئے ڈرون منصوبہ تیار
مہر نیوز/13 دسمبر/ 2014 ء : ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے نائٹ ویژن کیمروں سے لیس منی ڈرون طیاروں سے نگرانی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
News ID 1846135
آپ کا تبصرہ